Book Description
فاطمہ ایک جوان عورت ہے جس کی زندگی مسلسل آفتوں کی زد میں آتی لگتی ہے۔ مغرب میں اپنے گھر سے سفر پر نکل جانے کے بعد اس کی کشتی ڈوب جاتی ہے، اور وہ اکیلی الیکزانڈریہ کے قریب ایک ساحل پر پھینک دی جاتی ہے۔ کپڑے بنانے والوں کا ایک خاندان اسے اپنے گھر میں لے لیتاہے اور وہ اپنی نئی زندگی میں ترقی کرنے لگتی ہے، جب وہ اغوا ہو جاتی ہے اور مستول بنانے کے کام میں لگا دی جاتی ہے۔ جب وہ مستول بیچنے کے لیے سفر پر نکل جاتی ہے، اس کی کشتی چین کے ساحل سے تھوڑی دور ڈوب جاتی ہے۔ یہاں پر آخرکار فاطمہ کو سمجھ آتی ہے کہ جو اسے پہلے انتہائی بدنصیب واقعات لگے تھے، وہ دراصل اس کی بالآخر تکمیل تک پہنچنے کے لیے ضروری اقدام تھے ۔ حکمت اور گہرائی کی یہ کہانی سونے سے پہلے بچوں کو سنانے کے لیے بالکل موزون ہے، اور یہ بچوں کو سکھاتی ہے کہ اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کے لیے ثابت قدمی کی ضرورت ہے۔ یہ کہانی یونانی روایت میں مشہور ہے، لیکن یہ بیان شیخ محمد جمالالدین کا بتایا جاتا ہے، جو کہ ایڈریانوپل (جو آج کل ایڈرنے، ترکی کے نام سے جانا جاتا ہے)میں رہتے تھے ، اور جن کا انتقال ۱۷۵۰ میں ہوا تھا۔ یہ کتاب نتاشا ڈیلمار کی خوبصورت تصاویر سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے نقاشی اپنے والد ،نامور کلاسیکی چینی نقاش انگ یی۔چنگ سے سیکھی۔ وہ فاطمہ کے کارناموں کو جزویات اور رنگوں کی فراوانی سے پیش کرتی ہیں۔ مشرق وسطیٰ اور چینی ڈیزائنوں کو استعمال کر کے وہ پڑھنے والوں کو ان اجنبی ممالک میں لے جاتی ہیں جہاں فاطمہ نے سفر کیا،ایسے انداز سے جو کہ یکساں بچوں اور بڑوں کے لیے دلچسپ ہے۔ Fatima is a young woman whose life seems beset by one disaster after another. Setting forth on a journey from her home in the West, she is shipwrecked and cast ashore alone near Alexandria. Adopted by a family of weavers, and beginning to prosper in her new life, she is captured and made to work making masts. Undertaking a journey to sell the masts, her ship is wrecked off the coast of China. It is only here that Fatima finally realizes that what seemed to be disasters were really essential steps towards realizing her eventual fulfillment. A story of wisdom and depth, ideal as a bedtime story, it helps children understand the need for perseverance to reach their goals. This Teaching-Story is well known in Greek folklore, but this version is attributed to the Sheikh Mohamed Jamaludin of Adrianople (modern-day Edirne in Turkey) who died in 1750. This book is filled with wonderful illustrations by Natasha Delmar. Taught to paint by her father, the celebrated classic Chinese painter Ng Yi-Ching, she captures Fatima's adventures with a wealth of detail and color. Using Middle Eastern and Chinese design, Delmar transports readers into the exotic worlds of Fatima's travels, in a way delightful to both young and old.